ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے مرکز تبریز میں حضرت مسیحؑ کی ولادت کی تقریب آج سہ پہر کو آذربائیجان کے ارمنی ﴿ارتھوڈکس﴾عیسائیوں کے خلیفہ گریگور چیفت چیان اور صوبہ مشرقی آذربائیجان کے محکمہ ارشاد و ہدایت کے سربراہ سید محمد حسین بلاغی مبین کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

کرسمس کی تقریب تبریز کے چرچ مریم مقدس میں ہوئیں۔ خیال رہے کہ زیادہ تر آرتھوڈوکس عیسائی جولین کیلنڈر کے مطابق 7 جنوری کو کرسمس مناتے ہیں جو گریگورین کیلنڈر سے 13 دن پیچھے ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha